سو کروڑ بزنس کرنے والی اکثر بھارتی فلمیں ہالی ووڈ کا چربہ ہیں،سہیل خان

شوبز رپورٹر  منگل 23 دسمبر 2014
اب فلمسازی کے ٹرینڈ بدل چکے ہیں اورہمیں بھی موجودہ دورکے ساتھ چلتے ہوئے فلمیں بنانا ہونگی، سہیل خان   فوٹو : فائل

اب فلمسازی کے ٹرینڈ بدل چکے ہیں اورہمیں بھی موجودہ دورکے ساتھ چلتے ہوئے فلمیں بنانا ہونگی، سہیل خان فوٹو : فائل

لاہور: فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں سوکروڑ سے زیادہ بزنس کرنے والی فلمیں زیادہ تر ہالی ووڈ کا چربہ ہوتی ہیں۔

بالی وڈ پرراج کرنیوالے ہیرو ، ڈائریکٹر اورپروڈیوسربلاجھجھک ہالی ووڈ کی بہترین فلموں کے ہندی زبان کے ری میک میں کام کرنے کوتیاررہتے ہیں اورکروڑوں روپے کامنافع کماتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران بالی ووڈ کی جن فلموں نے سوکروڑسے زائد کا بزنس کیا ہے وہ سب کی سب ہالی وڈ فلموں کا ری میک تھیں۔

ان خیالات کا اظہارسہیل خان نے ’’ ایکسپریس ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ مدراسی ، تامل اوردیگرزبانوں میں بنائی جانے والی فلموں کوبھی ری میک کیا جاتاہے۔ بالی وڈ اسٹارسلمان خان، شاہ رخ، اجے دیوگن اوراکشے کمار کی زیادہ ترفلمیں ہالی وڈ کو کاپی کرکے بنائی جارہی ہیں لیکن ان کا میوزک اوراس کی تشہیر مہم بالکل منفرد ہوتی ہے اوراس کے لیے باقاعدہ بجٹ رکھا جاتا ہے۔ اب فلمسازی کے ٹرینڈ بدل چکے ہیں اورہمیں بھی موجودہ دورکے ساتھ چلتے ہوئے فلمیں بنانا ہونگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔