کراچی میں نیوائیرنائٹ پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی تیاریاں

ویب ڈیسک  جمعرات 25 دسمبر 2014
سانحہ پشاور کے باعث نئے سال کی تقریبات اور جشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی،کمشنرکراچی فوٹو:فائل

سانحہ پشاور کے باعث نئے سال کی تقریبات اور جشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی،کمشنرکراچی فوٹو:فائل

کراچی: شہر قائد میں نیو ایئرنائٹ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے لئے محکمہ داخلہ  سندھ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو بھجوائے گئے مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ نیو ائرنائٹ کے موقع پر شہر میں 31 دسمبرسے یکم جنوری کی صبح تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، فائرنگ اور پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے جب کہ نیو ایرنائٹ کے موقع پر منچلوں کی دھما چوکڑی روکنے کے لئے پولیس کی جانب سے بغیر سائلنسر اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا اور ساحل سمندر جانے والے تمام راستے بھی بند کردیئے جائیں گے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ  سانحہ پشاور کے باعث نئے سال کی تقریبات اور جشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی جس کی وجہ سے ہوٹل اور دیگر مقامات پر بھی تمام تقریبات منسوخ کرکے ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ اس سے متعلق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔