آسٹریلیا میں کینگرو نے ڈرون مار گرایا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 دسمبر 2014
 کینگرو نے ڈرون کو اس بری طرح گرایا کہ وہ مرمت کے قابل بھی نہ رہا ۔ فوٹو رائٹرز

کینگرو نے ڈرون کو اس بری طرح گرایا کہ وہ مرمت کے قابل بھی نہ رہا ۔ فوٹو رائٹرز

سڈنی: یوں تو اکثر بیشتر آپ مختلف قسم کے ڈرونز طیاروں کے بارے میں سنتے رہتے ہیں جن میں میزائل داغنے والے ڈرون سے تو سبھی واقف ہیں تاہم کچھ ڈرون اب ویڈیو فلمز بنانے میں بھی استعمال ہورہے ہیں اوراسی طرح کا ایک ڈرون آسٹریلیا کے جنگل میں گھومتے کینگرو کو پسند نہ آیا اور اس نے جھپٹ کر ڈرون کو مار گرایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے جنگل ہنٹر ویلی میں  ڈرون کینگروز  کی ویڈیو بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک ایک کینگرو کو ڈرون کا یہ انداز پسند نہ آیا بس پھر کیا تھا اس نے جمپ لگائی اور اپنی اگلی ٹانگ کا ایک پنچ ڈرون کو دے مارا جس کے نتیجے میں  ڈرون زمین دوز ہوگیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کینگرو نے ڈرون کو اس بری طرح گرایا کہ وہ مرمت کے قابل بھی نہ رہا تاہم ویڈیو بنانے والے ماہرین نے فوری طور پر پہنچ کر اس میں سے ویڈیو کو بچالیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔