برطانیہ میں کرسمس کی رات آسمان پر روشنی کے گولوں نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 دسمبر 2014
خلائی اسٹیشن زمین سے 200 میل بلندی پر17 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیزی سے سفر کرتے ہوئے ایک ستارہ محسوس ہورہا تھا، سائنسدان،
 فوٹو بی بی سی

خلائی اسٹیشن زمین سے 200 میل بلندی پر17 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیزی سے سفر کرتے ہوئے ایک ستارہ محسوس ہورہا تھا، سائنسدان، فوٹو بی بی سی

لندن: اسے حسن اتفاق کہیے یا کرسمس نائٹ میں چار چاند لیکن لندن میں ایک ایسا خوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں آسمان پر روشنی کے چمکتے گولوں نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا جس پر کچھ لوگوں نے اسے سانٹا کی سواری کے سفر کا آغاز ہی قرار دے دیا جب کہ سائنسدانوں نے یہ کہہ کر ان کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا کہ یہ روشنی کے گولے در حقیقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تھا جو تیزی سے حرکت کرتا ہوا فضا سے گزرا تھا۔

برطانیہ کے جنوبی شہروں پر شام کے اوقات میں اچانک روشنی کی دو لمبی لکیروں کو حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے سرے پر ایک بال نما روشنی تھی جسے دیکھ لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اسے سانٹا کلاز کی سواری قرار دیا، لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ سانٹا کی سواری ہے جو تحائف لے کر رات میں آئیں گے لیکن لوگوں کا یہ خیال اس وقت خواب کی طرح ٹوٹا جب سائنسدانوں نے واضح کیا کہ یہ روشنی کے گولے درحقیقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تھا جو اپنے سفر کے دوران برطانیہ کے اوپر سے گزر رہا تھا۔

خلائی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ خلائی اسٹیشن زمین سے 200 میل بلندی پر17 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیزی سے سفر کرتے ہوئے ایک ستارہ محسوس ہورہا تھا جو 3 منٹ تک برطانیہ کی فضاؤں میں چمکتا ہوا نظر آتا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔