کراچی کے علاقے منگھوپیر سے 3 بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار،پولیس

ویب ڈیسک  جمعرات 25 دسمبر 2014
منگھو پیر میں کارروائی کے دوران  ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، پولیس، فوٹو:فائل

منگھو پیر میں کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، پولیس، فوٹو:فائل

کراچی: پولیس نے منگھو پیر میں مبینہ مقابلے کے بعد 3 بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھو پیر میں پولیس کی کارروائی کے دوران  ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 بھتہ خور زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے لاکھ سے زائد  نقدی، 3 ٹی ٹی پستول اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔