بھارتی فوج کی جانب سے شکرگڑہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور کارروائی

ویب ڈیسک  جمعـء 26 دسمبر 2014
بھارتی فوج کی جانب سے رات 3 بجے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چناب رینجرز نے بھارتی گنیں خاموش کرادیں، ترجمان رینجرز۔  فوٹو: فائل

بھارتی فوج کی جانب سے رات 3 بجے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چناب رینجرز نے بھارتی گنیں خاموش کرادیں، ترجمان رینجرز۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی شروع ہوگئی اور دشمن فوج نے پاکستانی علاقوں میں شدید فائرنگ کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان چناب رینجرز کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جب کہ فائرنگ کا سلسلہ رات 3 بجے شروع ہوا تاہم دشمن فوج کی کارروائی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے چناب رینجرز نے بھارتی گنیں خاموش کرادیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی اور کچھ وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر دشمن فوج نے اپنی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔