مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 26 دسمبر 2014
سیکیورٹی فورسز نے تحصیل صافی کے علاقے لکڑو کے ایک مکان پر اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے تحصیل صافی کے علاقے لکڑو کے ایک مکان پر اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ فوٹو: فائل

مہمند ایجنسی:  سیکیورٹی فورسز نے مکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اسلحے کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر تحصیل صافی کے علاقے لکڑو کے ایک مکان پر چھاپہ مارا اور 82 مارٹر گولے، 66 بارودی سرنگیں، 35 کلو بارود اور درجنوں راکٹ لانچر سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا تاہم شدت پسندوں کے مکان میں نہ ہونے کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔