- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
کراچی پولیس نے بھی آن لائن ایف آئی آر سسٹم متعارف کرا دیا
کراچی: خیبرپختونخوا کے بعد کراچی پولیس نے بھی شہریوں کی مشکلات آسان کردی اور اب شہری ایف آئی آر آن لائن بھی درج کراسکیں گے۔
سی سی پی او کمپلیکس میں آن لائن ایف آئی آر درج کرانے کی تقریب کے مہمان خصوصی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی تھے جنہوں نے آن لائن ایف آئی آر نظام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ آن لائن ایف آئی آر جیسے آسان زریعے کی بڑے عرصے سے ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی پولیس نے عوام کی داد رسی کے لیے اس طریقے کار کو وضع کیا ہے تاکہ ایسے افراد جنہیں عام طور پر شکایت ہوتی ہے کہ پولیس ان کا مقدمہ فوری طور پر درج نہیں کرتی تو اب کسی بھی واقعہ یا جرم کی ایف آئی آر آن لائن درج کی جاسکے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آن لائن طریقہ کار کے زریعے لوگ جھوٹی ایف آئی بھی درج کرانے کی کوشش کریں گے تاہم ایسے افراد کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج کرانے کے نئے سسٹم کی خود نگرانی کروں گا اور ایسا مانیٹرنگ سسٹم رکھیں گے جس کے غلط استعمال کرنے والے کے خلاف بھی کارروائی ہوگی جب کہ آن لائن ایف آئی آر کے لیے مدعی کو ای میل کرنا ہو گی جس کے بعد ابتدائی معلومات ریکارڈ کا حصہ بنا لی جائیں گی، اگلے مرحلے میں مدعی کو ایک سادے فارم میں اپنے بارے میں اور جو واقعہ پیش آیا ہے اس سے متعلق تمام معلومات دینا ہوں گی جس کے بعد قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔