فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کامسودہ تیار

تنویر محمود راجہ  ہفتہ 27 دسمبر 2014
سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلا کر 2 سال کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔  فوٹو: فائل

سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلا کر 2 سال کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے قائم کی گئی ملک کے ممتاز آئینی اور قانونی ماہرین پرمشتمل لیگل ٹیم نے فوجی عدالتوں کے قیام کیلیے آئین میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا۔

مسودہ پیرکوکمیٹی اراکین کے سامنے رکھاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ نے کمیٹی اراکین کو آگاہ کیا کہ ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام، ان کے طریقہ کار اورمقدمات نمٹانے کی تفصیلات سمیت تمام پہلوئوں سے متعلق حتمی مسودہ تیار کر لیا گیا جسے تمام جماعتوں کے آئینی ماہرین کے سامنے رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ 16 سمتبر کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلا کر 2 سال کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔