اپر دیر میں فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 دسمبر 2014
ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اپر دیر: بانڈی میں کارروائی کے دوران ملزم کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق جب کہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپر دیر کے علاقے بانڈی میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس کی نفری پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سراج جاں بحق جب کہ ایس ایچ او خانزادہ اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایس ایچ او کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے جب کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔