آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے 5 بنچ قائم

ویب ڈیسک  اتوار 18 جنوری 2015
 سپریم کورٹ کے پانچوں بینچ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے  فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے پانچوں بینچ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے آئندہ  ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے 5بنچ تشکیل دے دیئے ہیں۔

آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں اردو کو دفتری زبان بنانے، پولیس فاؤنڈیشن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، دہری شہریت چھپانے پر ناہل قرار دیئے گئے سیاستدانوں نظرثانی کی اپیل، فاٹا میں ضابطہ فوجداری کے اطلاق، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، لاوارث بچوں  کی رجسٹریشن، لاہور میں قیمتی درختوں کی کٹائی، پیمرا آرڈیننس میں ترمیم اور بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔

آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا بنچ  نمبر ایک چیف جسٹس ناصر الملک، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل ہوگا۔ بنچ  نمبر 2 جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، بنچ  نمبر 3 جسٹس انور ظہیر جمالی ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس دوست محمد خان ، بنچ  نمبر 4 جسٹس میاں  ثاقب نثار اور جسٹس مشیر عالم جبکہ بنچ نمبر 5 جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔