پاکستانی نژاد اسد شان کی فلم ’’ویلکم ٹو لندن‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں

قیصر افتخار  جمعرات 22 جنوری 2015
کینز میلے میں کامیاب رہے، پاکستان میں بھی اچھا رسپانس ملے گا، ایکسپریس سے گفتگو۔  فوٹو : فائل

کینز میلے میں کامیاب رہے، پاکستان میں بھی اچھا رسپانس ملے گا، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

لاہور: ’’ مسٹرایشیا ء یوکے ‘‘ کا خطاب جیتنے والے پاکستانی نژاد اسد شان نے بطور ہیرو اپنی پہلی فلم ’’ ویلکم ٹو لندن ‘‘ کو پاکستان میں ریلیزکرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

فلم کو ملک بھرمیں 30 جنوری سے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں اسد شان کے علاوہ ثبیقہ امام، ٹم ہائی برڈ، علی اکبرکیمپ والہ، جاوید خان، سندیب گرچا، روب تھرون، موسیٰ احمد، گریک ولسکی اورڈیوریوو شامل ہیں جب کہ فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے فرائض اسد شان نے انجام دیے ہیں۔ ’’ایکسپریس‘‘ کوبرطانیہ سے فون پرخصوصی انٹرویودیتے ہوئے اسد شان نے بتایا کہ ماڈلنگ  سے شروع ہونے والا سفرایک دن ایکٹنگ کے موڑ پرآجائے گا، ایسا کبھی نہیں سوچا تھا۔

میں نے برطانیہ میں ’’مسٹرایشیاء یوکے‘‘ کا ٹائٹل جیتا اور اس کے بعد ایک چینل کے ساتھ وابستہ ہوگیا۔ میں نے بطورمیزبان شوشروع کیا اوراس کا زبردست رسپانس ملنے لگا۔ برطانیہ میں میری شہرت ہونے لگی تو بہت سے فلم میکرز کی جانب سے آفرز ملنے لگیں‘ میں نے اپنے قریبی دوستوں اور فیملی کے مشورے سے خود فلم بنانے کا فیصلہ کیا جس کا نام ’’ویلکم ٹو لندن‘‘ رکھا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔