فلم ’’ڈریم لورز‘‘ کی لانچنگ: نئے آنیوالوں کیلیے دعا گو ہوں: سید نور

کلچرل رپورٹر  جمعـء 23 جنوری 2015
نئے لوگوں کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں بھی انھیں ضرورت پڑے تو میری خدمات حاضر ہیں، سیدنور۔ فوٹو : ایکسپریس

نئے لوگوں کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں بھی انھیں ضرورت پڑے تو میری خدمات حاضر ہیں، سیدنور۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور: فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین فلمساز سید نور نے کہا ہے کہ فلم لاہور کی ہو یا کراچی کی وہ پاکستانی فلم ہی کہلائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ دعا گو ہوں کہ یہ کامیاب بھی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں فلم ’’ڈریم لورز‘‘ کی لانچنگ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر فلمساز وڈسٹری بیوٹرز چوہدری اعجاز کامران ، شہزاد رفیق ، جونی ملک ، غلام محی الدین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ سیدنور نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ فلم انڈسٹری میں نئے لوگ آرہے ہیں جو کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں ناصر محمود اور اس کی پوری ٹیم سے امید کرتا ہوں کہ وہ ایک ایسی فلم بنائیں جیسے دیکھنے کے لیے فلم بین سینماؤں میں آئیں۔ سیدنور نے کہا کہ نئے لوگوں کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں بھی انھیں ضرورت پڑے تو میری خدمات حاضر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج خوشی کی بات یہ ہے کہ تقریب میں فلمساز وہدایتکار ناصر محمود کے مہمانوں سے زیادہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لوگ شریک ہیں۔ قبل ازیں تقریب کے مہمان خصوصی دلیر سنگھ مہدی کے بھائی شمشیر سنگھ، سیدنور ، شہزاد رفیق ، چوہدری اعجاز کامران سمیت دیگر کے ہمراہ فیتہ کاٹا۔ اس موقع پر فلم کی کاسٹ اور پوری ٹیم کا متعارف کروایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔