خالدہ ضیا پر قتل کے احکام دینے کا مقدمہ دائر کیاجا سکتا ہے، بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد

آن لائن  جمعـء 23 جنوری 2015
ملک میں حالیہ سیاسی کشیدگی کے دوران بیگم خالدہ ضیا نے لوگوں کے قتل کے احکام جاری کیے، شیخ حسینہ۔ فوٹو: فائل

ملک میں حالیہ سیاسی کشیدگی کے دوران بیگم خالدہ ضیا نے لوگوں کے قتل کے احکام جاری کیے، شیخ حسینہ۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا پر حالیہ پرتشدد واقعات کے دوران ہلاکتوں کے احکام جاری کرنے کا مقدمہ دائر کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت میں بنگلہ دیشی وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں حالیہ سیاسی کشیدگی کے دوران بیگم خالدہ ضیا نے لوگوں کے قتل کے احکام جاری کیے جس پر ان کے خلاف مقدمہ چلایا جا سکتا ہے، پر تشدد واقعات میں 30 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ایسی صورت میں اپوزیشن لیڈر کو قانون کے کٹہرے میں لانا انتہائی اہم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔