شیخوپورہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 جنوری 2015

شیخوپورہ: نواحی گاؤں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ چلادیا۔

شیخوپورہ کے نواحی گاؤں لودھیاں کا رہائشی صائم مسیح گزشتہ روز اپنی ناراض بیوی کو منا کر لایا تو کسی معاملے پر دونوں کا ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہوگیا، جس پر صائم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔