سانحہ پشاور میں استعمال ہونے والی موبائل سمز جاری کرنے والا فرنچائز مالک گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 جنوری 2015
ان سموں سے دہشت گردوں کے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ سے رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں، ایس پی عمر ورک  فوٹو: ایکسپریس نیوز

ان سموں سے دہشت گردوں کے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ سے رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں، ایس پی عمر ورک فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ پشاور میں استعمال ہونے والی موبائل سمز جاری کرنے والے فرنچائز کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی اے پولیس نے سانحہ پشاور میں استعمال ہونے والی موبائل سموں کو پتا لگاتے ہوئے لاہور کی ایک موبائل فرنچائز پر چھاپہ مار کر فرنچائز کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرلیا، ایس پی سی آئی اے عمر ورک کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نے بہاولپور کی رہائشی ایک خاتون کے نام پر 4 سمز جاری کی تھیں جن میں سے 3 سانحہ پشاور میں استعمال ہوئیں اور ان سموں سے دہشت گردوں کے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ سے رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

عمر ورک کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔