عمران خان شکست کے صدمے سے باہر آکر خیبرپختونخوا پر توجہ دیں، پرویز رشید

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 جنوری 2015
چیرمین تحریک انصاف کچھ حقیقت سے خوف زدہ ہیں،
پرویز رشید، فوٹو: فائل

چیرمین تحریک انصاف کچھ حقیقت سے خوف زدہ ہیں، پرویز رشید، فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ عمران خان شکست کے صدمے سے باہر آکر خیبرپختونخوا کی ترقی پر توجہ دیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نےکہا کہ عمران خان انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق خود جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے گریز کررہے ہیں کیونکہ وہ سامنے آنے والی کچھ حقیقت سے خوف زدہ ہیں جبکہ ان کو اس سچ سے بھی دھچکا لگا ہے جس کا انکشاف این اے 122 کے نتائج کےبارے میں ٹریبونل نے کیا ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شکست کے صدمے سے باہر آکر خیبرپختونخوا کی ترقی پر توجہ دینی چاہئے جہاں ان کی جماعت حکومت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلیوں کا احترام نہیں کرتے لیکن وہ سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بضد ہیں جبکہ ان کے لیے صرف وہی انتخابات منصفانہ ہوتے ہیں جہاں ان کی جماعت نےکامیابی حاصل کی ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔