ایبٹ آباد میں شیر آبادی میں گھس آیا، حملے سے 5سالہ بچی جاں بحق

آئی این پی  اتوار 25 جنوری 2015
واقعے کے بعدعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا فوٹو: فائل

واقعے کے بعدعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا فوٹو: فائل

ایبٹ آباد: ایبٹ آبادکے علاقے باغ بانڈی میں شیرکے حملے میں 5 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں باغ بانڈی کی آبادی میں جنگلی شیر گھس آیا جس نے کھیلتی ہوئی صباء نامی 5 سالہ بچی پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ۔ صبا کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی،واقعے کے بعدعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔