نصیر آباد میں دہشت گردوں کیجانب سے ٹرانسمیشن لائن کی تباہی بریک ڈاؤن کی وجہ بنی، عابد شیر علی

ویب ڈیسک  اتوار 25 جنوری 2015
گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ملک میں تیسری مرتبہ ملک میں بجلی نکا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے فوٹو: فائل

گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ملک میں تیسری مرتبہ ملک میں بجلی نکا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے فوٹو: فائل

لاہور: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سبی جانے والی مرکزی ٹرانسمیشن لائن کی تباہی ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ بنی ہے۔

سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہفتے کی رات نصیر آباد میں دہشت گردوں نے گڈو سے سبی جانے والی مرکزی ٹرانسمیشن لائن کو تباہ کیا جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی ترسیل کے نظام پر دباؤ بڑھا اور پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ہفتوں میں نصیر آباد میں دہشت گردی کی یہ تیسری بڑی کارروائی تھی۔ وزارت پانی و بجلی مستقبل میں ایسے بحران سے نمٹنے کی صورت میں بجلی کی فراہمی کا متبادل نظام بھی وضع کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ملک میں تیسری مرتبہ ملک میں بجلی نکا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔