بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

ویب ڈیسک  اتوار 25 جنوری 2015
بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو : فائل

بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو : فائل

سیالکوٹ: بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر چارواہ سیکٹر پر پاکستانی سرحد کے اندر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے تاہم چناب رینجرز کے منہ توڑ جواب نے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز نے سیالکوٹ میں چارواہ سیکٹر پر مسلسل 2 گھنٹے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔  بعد ازاں چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی بندوقوں کو خاموش ہونا پڑا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔