کراچی میں رینجرز سے مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم ملزم ماب بلوچ ساتھی سمیت ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 25 جنوری 2015
پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: لیاری میں رینجرز سے مقابلے کے دورن گینگ وار کے اہم کردار ماب بلوچ سمیت دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں رینجرز نے اہم ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری کی افشانی گلی میں کارروائی کی، رینجرز کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر رنجرز اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں گینگ وار کے اہم کردار سمیت ماب بلوچ سمیت دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ماب بلوچ قتل ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے 70 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔