لاہور میں مکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 25 جنوری 2015
مکان میں رہائش پذیر تمام افراد آگ سے محفوظ رہے۔   فوٹو: فائل

مکان میں رہائش پذیر تمام افراد آگ سے محفوظ رہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: چڑیا گھر سے ملحقہ کالونی کے ایک مکان میں آگ لگ گئی تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر اس پر قابو پالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چڑیا گھر سے ملحقہ کالونی کے مکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم مکان میں رہائش پذیر تمام افراد آگ سے محفوظ رہے اور ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔