کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ آج ختم ہورہا ہے

ویب ڈیسک  اتوار 25 جنوری 2015
معاہدے کی رو سے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر معاہدے کی مدت کے بعد بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی مجاز نہیں ۔ فوٹو؛فائل

معاہدے کی رو سے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر معاہدے کی مدت کے بعد بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی مجاز نہیں ۔ فوٹو؛فائل

کراچی: کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ آج ختم ہورہا ہے تاہم حکومت نے نئے معاہدے تک بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کے الیکٹرک کے ساتھ 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا 5سالہ معاہدہ آج رات 12 بجےختم ہو جائے گا اور معاہدے کی رو سے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر معاہدے کی مدت کے بعد بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی مجاز نہیں۔ بجلی کی فراہمی بند ہونے کی صورت میں کراچی میں بجلی کا بحران سنگین صورت حال اختیار کرسکتا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور کاروباری تنظیموں کی اپیل پر وزیراعظم نواز شریف  نے کراچی کو بجلی کی فراہمی بند نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے تاہم اب این ٹی ڈی سی کے الیکٹرک کے ساتھ اپنی شرائط پر معاہدہ کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔