عراقی دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 25 جنوری 2015

بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد میں دو ہوٹلوں کے قریب بم دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں 2 ہوٹلوں کے قریب بم دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکا تحریر اسکوائر پر واقع مشہور ہوٹل کے قریب ہوا جہاں بارودی مواد پلاسٹک بیگ میں رکھا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 7 افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوگئے، دوسرا دھماکا بھی وسطی بغداد میں ہوٹل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہوٹلوں کو نشانہ بنانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔