ویسٹ انڈیز کا 9 برس کا انتظار ختم، جنوبی افریقہ سنسنی خیز مقابلہ ایک وکٹ سے ہار گیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 26 جنوری 2015
پورٹ ایلزیبتھ، جنوبی افریقہ کیخلاف سنسنی خیز فتح پر ویسٹ انڈین بیٹسمین رسل اور کوٹریل کا جشن۔ فوٹو: اے ایف پی

پورٹ ایلزیبتھ، جنوبی افریقہ کیخلاف سنسنی خیز فتح پر ویسٹ انڈین بیٹسمین رسل اور کوٹریل کا جشن۔ فوٹو: اے ایف پی

پورٹ ایلزیبتھ: ویسٹ انڈیز نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

پروٹیز کیخلاف یہ 9 برس بعد کیریبئن سائیڈ کی ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جے پور میں 2006 میں ہرایا تھا، پروٹیز نے 8 وکٹ پر 262 رنز اسکور کیے، ڈیوڈ ملر نے 130 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جیسن ہولڈر نے 4 شکارکیے، ویسٹ انڈیز نے کئی نشیب و فراز کے بعد 48.3 اوورز میں 9 وکٹ پر 266رنز بناکر فتح کو گلے لگالیا، مارلون سیموئلز68، ڈیرن سیمی 51 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، آندرے رسل نے 64 کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلی، کوٹریل ایک رن پر ناٹ آئوٹ رہے، ڈومنی اور فرحان بہردین نے 2،2 وکٹیں لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔