پٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک مزید سستی ہونے کا امکان

خبر ایجنسیاں  پير 26 جنوری 2015
مٹی کا تیل 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان۔ فوٹو: فائل

مٹی کا تیل 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان۔ فوٹو: فائل

لاہور: یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگا، مٹی کا تیل 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے، اس سلسلے میں اوگرا نے سمری تیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی مسلسل گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی گزشتہ 4 ماہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔