پنجاب پولیس کیلیے سوا ارب روپے کی 62 بکتر بند گاڑیاں خریدنے کی منظوری

خالد رشید  پير 26 جنوری 2015
پہلے مرحلے میں20بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی جس کیلیے پنجاب حکومت نے 35کروڑ روپے پولیس کو فراہم کر دیے ہیں. فوٹو: فائل

پہلے مرحلے میں20بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی جس کیلیے پنجاب حکومت نے 35کروڑ روپے پولیس کو فراہم کر دیے ہیں. فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی منظوری کے بعد صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ گرینڈ آپریشنز کے لیے محکمہ پولیس کو مرحلہ وار62 بکتر بند گاڑیاں خریدنے کی اجازت دے دی ہے جن کی خریداری پر ایک ارب25 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

مذکورہ بکتر بند گاڑیاں 2 مالی سال میں 3 مراحل میں خریدی جائیں گی پہلے مرحلے میں20بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی جس کیلیے پنجاب حکومت نے 35کروڑ روپے پولیس کو فراہم کر دیے ہیں ایک بکتر بند گاڑی کی قیمت کا تخمینہ ایک کروڑ 75لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔