کراچی میں فیکٹری منیجرکو قتل کرنے والے ملزم کی نشاندہی پر اس کا ساتھی بھی گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 28 جنوری 2015
ملزم انور کو نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا،پولیس۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملزم انور کو نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا،پولیس۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی: صرف 2 ہزار روپے نہ دینے پر فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے والے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گبول ٹاؤن پولیس نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئےگرفتار  ملزم عبدالرحیم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی انور کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق  انور علی کی گرفتاری ملزم عبدالرحیم کی نشاندہی پر کی گئی جسے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل پولیس نے 26 جنوری کو فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم عبدالرحیم کو حراست میں لیا تھا جس کا ریمانڈ بھی عدالت سے حاصل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو ملزم عبدالرحیم نے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری سپروائزر کو 3 گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیچ میڈیا پر چلنے کے بعد اس کی ماں نے اس کی شناخت کی  تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔