کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک، ایس ایس پی ملیر

ویب ڈیسک  بدھ 28 جنوری 2015
پولیس کی گاڑیاں جیسے ہی علاقے میں داخل ہوئیں تو ملزمان نے  دستی بم سے حملہ اورفائرنگ شروع کردی، ایس ایس پی ملیر فوٹو:فائل

پولیس کی گاڑیاں جیسے ہی علاقے میں داخل ہوئیں تو ملزمان نے دستی بم سے حملہ اورفائرنگ شروع کردی، ایس ایس پی ملیر فوٹو:فائل

کراچی: نیشنل ہائی وے کے قریب نواب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 ایس ایس ملیر نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ نواب گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور آپریشن میں 500 سے زائد پولیس اہلکاروں اور کمانڈوز نے حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی گاڑیاں جیسے ہی علاقے میں داخل ہوئیں تو ملزمان نے  دستی بم سے حملہ اورفائرنگ شروع کردی  تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں  پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ  ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جن کے قبضے سے دستی بم، ٹی ٹی پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔