سیلفی لینا گناہ کاکام ہے اور بالخصوص خواتین کیلئے تو یہ شرمناک عمل ہے، انڈونیشین عالم

ویب ڈیسک  بدھ 28 جنوری 2015
 کچھ مسلمان خواتین شرم و حیا ایک طرف رکھ کر سلیفیزلیتی ہیں جو شرمناک عمل ہے، انڈونیشین عالم  فوٹو فائل

کچھ مسلمان خواتین شرم و حیا ایک طرف رکھ کر سلیفیزلیتی ہیں جو شرمناک عمل ہے، انڈونیشین عالم فوٹو فائل

جکارتہ: انڈونیشیا کے عالم نے فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیلفی فوٹو گرافی گناہ کاکام ہے اور بالخصوص خواتین کے لیے تو یہ گناہ اور شرمناک عمل ہے۔

انڈونیشین عالم  نے ٹوئٹر پر کہا کہ جو لوگ موبائلز کے ذریعے سیلفیز لیتے ہیں وہ غرورو تکبر اور نمود ونمائش کے مرتکب ہوتے ہیں اس لیے یہ ایک گناہ کا فعل ہے۔ آج کے اس دور میں کچھ مسلمان خواتین شرم و حیا ایک طرف رکھ کر سلیفیزکرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلفیز کرنے والے اور بالخصوص خواتین اس عمل کو اس لیے اختیار کرتی ہیں تاکہ اسے فیس بک پر لگایا جائے تو کیا وہ اس سے اپنی نمائش نہیں کرتیں اور اس طرح کا کوئی بھی عمل اسلام کی سوچ اور فکر کے خلاف ہے لہذا یہ لوگ اس عمل سے بدترین گناہ میں ملوث ہوجاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔