ایف بی آر کے ممبر، 3 ڈی جیز سمیت 374 افسروں کے ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف

ارشاد انصاری  جمعرات 29 جنوری 2015
ٹیکس جمع نہ کرانے والوں میں ڈائریکٹرزجنر ل اور کلکٹرز، ایڈیشنل کلکٹرز سمیت گریڈ21 تک کے افسران شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹیکس جمع نہ کرانے والوں میں ڈائریکٹرزجنر ل اور کلکٹرز، ایڈیشنل کلکٹرز سمیت گریڈ21 تک کے افسران شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک بھر میں ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے قائم ادارے ایف بی آرکے گریڈ کے21کے ایک ممبر اور 3 ڈائریکٹرزجنر ل اور کلکٹرز، ایڈیشنل کلکٹرز سمیت گریڈ17 تا گریڈ21 کے مجموعی طور پر 374افسران کے ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں گریڈ21 کے 4، گریڈ 20 کے 11،گریڈ 19 کے55، 18 کے 92 اور گریڈ 17کے212 افسران شامل ہیں ’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آرکے اپنے افسران نے ٹیکس ایئر 2014کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے،جن میں گریڈ اکیس کے 4 افسران میں ایف بی آر کے ممبر خالد محمود،3 ڈائریکٹرز جنرل سجاد حیدر افضل چیمہ ،طارق احد نواز، روبینہ اطہر کے علاوہ جن چیف کمشنرز، کلکٹرز، ایڈیشنل کلکٹرز، کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، ڈپٹی کمشنرز، سیکنڈ سیکریٹریز،اسسٹنٹس نے گوشوارے جمع نہیں کروائے ان میں سے گریڈ 20 کے 11 افسران میں گریڈ 20 کے کلکٹر نجیب الرحمن عباسی، کمشنر ان لینڈ ریونیو مرزا خان، ڈائریکٹر جنرل سمیرا نذیر خان، ڈائریکٹر میر بادشاہ خان وزیر،کلکٹر مکرم جاہ انصاری، ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم خان، چیف ڈاکٹر آصف محمود جاہ، چیف کمشنر ڈاکٹر منظور احمد، کلکٹر سید ذوالفقار علی شاہ کاظمی، ڈائریکٹر لا رانا محمد لقمان، شامل ہیں۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانیو الے گریڈ 19 کے 55 افسران میں عاشر عظیم گل،بشیر احمدکلوار،محمد عمران خان مہمند، سلیم میمن،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کھوہرو،بندہ علی میمن،نائمہ بتول،نازیہ ذیب علی،تجمل بلقیس،ارم مقبول عامر ،دُرمکنون، ادریس قیصر،سلیم اختر،عرفان الرحمٰن خان،محمد نیر شفیق، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلیم،سیکریٹری ڈاکٹر زُبیر یوسفانی، ایڈیشنل کلکٹرکرم الہٰی،ایڈیشنل کمشنر سید مناف،محمد نواز، فاروق جمیل،سیکریٹری خالد جمیل، ڈائریکٹر محمد اعظم شیخ، ایڈیشنل کمشنر عبدالحفیظ، سید سیدین رضا زیدی، آفتاب علم، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد عدنان اکرم، صائمہ شہزاد، فیاض انور، عُثمان باجوہ،ذیب گُل شبیر،محمد محسن رفیق،کلکٹر ڈاکٹر فرید اقبال قریشی، ایڈیشنل کلکٹر بیلم رمضان، ایڈیشنل کمشنر رانا وقار علی، فوزیہ عادل، ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیرا شیخ، ندیم احسن، مقصود جہانگیر، محمد جنید جلیل خان، ملک کامران اعظم خان، آف رسول، رشید حسین جمالی، فرخ سجاد، مصطفی کمال، غلام مصطفی، اظہر حسین مرچنٹ،شفیق احمد لٹکی، منیب ارسلان، شیخ ذاہد مسعود، مصباح ختانہ، محمد نبیل رانا، سجار حیدر جنجن، ظہور احمد پنہور، حسن سردار، مرزا مُبشر بیگ شامل ہیں جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے گریڈ اٹھارہ کے 92افسران میں جواد حسین میمن،حامد سعید خان، صوبیہ مظہر،آصف جمالی ، محمد سعید اسد،عامر نواز حامد،یوسف علی خان مگسی،سید حسیب احمد،یاسر وہاب کلوار،نوابزادی عالیہ دلاور خان جی ،نوید عباس میمن،سید عمران سجاد بُخاری،احسان اللہ شاہ،محمد اسلم شیخ،قدیر احمد،مُشتاق علی شاہانی،محمد شعیب قاضی،شیراز احمد،اسد خان لُونی،عبدالروف ناصر،عبدالرحیم خان جی، عاصمہ حُوری،فرخ جمال،امانت علی شر، ذر خان،فوزیہ ذوالفقار،احسان اللہ، عفنان خان،طارق اقبال،محمد تاج،محمد طاہر خان، صاحبزادہ قاسم نور،اطہر نوید،ملنگ جان،ساجد خان،سعید الحق،زبیر شاہ،محمد عالم،سعدیہ صدف،محمد طیب، صلاح الدین،سردار علی،محمد امین،فراست علی شاہ، اسرار الحق،ا بو نصر شُجاع اکرم،احسن خان،عائشہ دلشاد،نثار احمد،عابد قیوم برکی،ذاہد حبیب بھُٹہ،عابد رسول خان،رضوان محمود،متین عالم،علی رضاتُرابی،عمار جاوید،چوہدری جعفر نواز،مُنیزہ مجید،محمد عباس، سعدیہ علی اکرم،توقیر احمد ڈار،ماریہ شریف، نورین اشرف ،سلمان افضل،علی منصور، محمد صارم بھٹی،محمدمخدوم،اسد طاہر، طاہر حبیب چیمہ،حسن کامران بشیر ،محمد نوید اختر،اشفاق احمد، عروج مہوش رضوی،کاشف رشید، ثوبان احمد، احمد سعید، ڈاکٹر اطہر اسحاق، صفیہ نصیر، نغمہ ہائے تہنیت،ڈاکٹر عنبر سُہیل، ڈاکٹر غُلام مُصطفٰی ،عدیلہ یوسف خان، محمد ارشد،سعد عطاء ربانی، رفاقت علی سید، علیم الرحمٰن،غُلام علی ملک،عبدالحمید ابڑو،اشک کمہار چھنچھلانی اور محمد ایوب شیخ شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانیوالے گریڈ سترہ کے212 افسران میںحسنین شمیم،ذین العابدین، عمران یوسف،ظہیر عباس ،محمد عاشق، امتیاز علی، روشین حسین سید، اعظم الااسد مظہر ، حافظ جُنید عامر سیال ، سدرہ شفیق، نوابزادہ کامران خان جوگیزئی، فرخ عامر، محمد سلیم،ہمایوں اصغر، ثروت ملک حبیب، سائرہ خان، مہدی حسن،سُہیل عباس ،مریم مہدی راجہ، حماد حسین جعفری،علوینہ فاطمہ،راحیل اختر، عُثمان طارق، محمد عمر، محسن امان، محمد فہیم سجاد دھاریوال،عبد اللہ ارشاد، لُقمان ناصر، بابر علی، اسرار احمد چیمہ، خان شاہ زیب بشیر، عُثمان احمد، عاصم رضا، عامر اسلم، اور بابر علی شاہ سمیت دیگر افسران شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔