پشین میں گھر میں گیس بھرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 29 جنوری 2015
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ فوٹو: فائل

پشین: کلی کربلا کے ایک گھر میں گیس بھرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشین کے نواحی علاقے کلی کربلا میں واقع ایک گھر کے مکینوں نے رات کے وقت جنریٹر چلایا ہوا تھا جبکہ اس سے ملحقہ  دو کمروں میں لوگ سورہے تھے، جنریٹر سے نکلنے والی گیس کے باعث دونوں کمروں میں موجود تمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 4خواتین اور 6بچے شامل ہیں، لاشوں کو  لواًحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔