سجدہ بڑھاپے میں بھی انسان کی ذہنی صلاحیتوں کو برقرار رکھتا ہے، تحقیق

ویب ڈیسک  جمعرات 29 جنوری 2015
 سجدے سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق فوٹو: فائل

سجدے سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق فوٹو: فائل

ایڈنبرا: 14 سو سال قبل اللہ تعالیٰ نے مسلمان پر نماز فرض کی لیکن جدید دور میں ہر روز اس کے کئی طبی فوائد بھی سامنے آرہے ہیں۔

آسٹریلیا کی ایڈتھ یونیورسٹی سے منسلک سانسدانوں کی ایک ٹیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نماز کی ادائیگی سے انسان جہاں کئی معاشرتی اور اخلاقی برائیوں سے بچتا ہے وہیں اس کے کئی جسمانی فوائد بھی ہیں، جدید تحقیق کے مطابق کوئی بھی شخص جب نماز کی ادائیگی کے دوران اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے تو اس کے دماغ کی جانب خون کی گردش بڑھ جاتی ہے اور اس سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حفاظ کرام بڑی عمر میں بھی قرآن پاک کو یاد رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔