ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی عراق میں مغربی ممالک کے کردار پر پھٹ پڑیں

ویب ڈیسک  جمعرات 29 جنوری 2015
مغربی ممالک اقدارکے تحفظ کے لئے پناہ گزینوں کے مشرق وسطی میں قائم کیمپوں تک جائیں اورعملی اقدامات کریں، انجیلینا جولی فوٹو: فائل

مغربی ممالک اقدارکے تحفظ کے لئے پناہ گزینوں کے مشرق وسطی میں قائم کیمپوں تک جائیں اورعملی اقدامات کریں، انجیلینا جولی فوٹو: فائل

نیویارک: ہالی ووڈ کی ناموراداکارہ اوراقوام متحدہ سے وابستہ انجلینا جولی نے عراقی عوام کو درپیش شدید مشکلات پرمغرب پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک عراق کی صورت حال پر گھروں میں بیٹھنے کے بجائے عملی اقدامات کریں۔

انجلینا جولی نے حال ہی میں شمالی عراق میں متاثرین اور بے گھروں کے لیے قائم کیمپوں کا دورہ کیا  جس کے بعد نیویارک پہنچ کر انہوں نے مقامی اخبارمیں ایک کالم لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا ظلم پہلے کبھی نہیں دیکھاجیساعراق میں دیکھنے کوملا اس لیے ضروری ہے کہ اہل مغرب اب اپنی اقدارکا دفاع محض اپنے گھروں، دفاتر، اداروں یا اخبارات کی حد تک نہ کریں بلکہ اقدار کے تحفظ کے لئے پناہ گزینوں کے مشرق وسطی میں قائم کیمپوں تک جائیں اورعملی اقدامات کریں۔

انجلینا جولی نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ عراقی کیمپ میں ایک ایسی خاتون بھی تھی جس کے تمام گھروالے اس کی آنکھوں کے سامنے قتل کیے گئے اوراب وہ ایک کیمپ میں اکیلی ہے جہاں اسے برائے نام خوراک دی جاتی ہے، جولی نے اپنی تحریرمیں کہا کہ میں نے ہمیشہ متاثرین کی دل جوئی کی، پناہ گزینوں پر بیتنے والے مظالم بھی سنے، انہیں دلاسہ دیا  لیکن اس بار کے مظالم دیکھ کرمیں اپنے آپ پرقابو نہ رکھ سکی اس لئے اب ہمیں اپنی اقدارکے تحفظ کے لیے صرف گھروں میں بیٹھ کرباتیں نہیں بلکہ عملی طورپراقدامات کرنا چاہیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔