پی آئی اے جہازوں کا کباڑ اور ناکارہ سامان 97لاکھ روپے میں نیلام

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 30 جنوری 2015
 ناکارہ جہازوں کی پارکنگ کی مد میں پی آئی اےسول ایوی ایشن کوماہانہ لاکھوں روپےادا کررہا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

ناکارہ جہازوں کی پارکنگ کی مد میں پی آئی اےسول ایوی ایشن کوماہانہ لاکھوں روپےادا کررہا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

کراچی: پی آئی اے نے جہازوںکا کاٹھ کباڑ اوردیگر ناکارہ سامان 97 لاکھ 32ہزار روپے میں نیلام کردیاگیا۔

پی آئی اے ہیڈآفس کے شعبہ پروکیورمنٹ اینڈ لاجسٹک کی جانب سے کاٹھ کباڑمین رن میں استعمال ہونے والے ٹک ماسٹر ، ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز، رن وے پاور پلانٹ، بورڈنگ برج، جہازوں کے ناکارہ ٹائر،ونگز، ونڈ اسکرین سمیت دیگر سامان شامل تھا، نیلامی میں ایک درجن سے زائد کباڑیوں نے حصہ لیا، معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے جہازوں کے پرانے انجن اور ناکارہ جہاز فروخت کیے جائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ ناکارہ جہازوں کی پارکنگ کی مد میں پی آئی اے سول ایوی ایشن کو ماہانہ لاکھوں روپے ادا کررہا ہے بیشتر جہاز مرمت کے قابل نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔