تاجر برادری، ڈاکٹر ز اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائینگے، ڈی جی رینجرز

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 30 جنوری 2015
شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی ، ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر دیں، ڈی جی رینجرز۔ فوٹو: فائل

شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی ، ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر دیں، ڈی جی رینجرز۔ فوٹو: فائل

کراچی: ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ میں ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال پر غور اور ٹارگٹڈ آپریشن بلاتفریق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں رینجرز کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کو بلاتفریق جاری رکھا جائے ۔

ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ کراچی کے شہریوں باالخصوص تاجر برادری ، صنعت کار ، ڈاکٹرز اور دیگر شعبوں سے وابستہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا ، کراچی کے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی ، ٹارگٹ کلرز کی موجودگی یا دیگر جرائم کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر ایس ایم ایس یا کال کے ذریعے دیں ان کا نام اور شناخت صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔