پاکستانی ڈرامے کہانی اور اسکرپٹ کی وجہ سے بے حد متاثر کرتے ہیں، کاجل

شوبز رپورٹر  ہفتہ 31 جنوری 2015
میری ساس بھی پاکستانی ڈٖراموں کی بہت بڑی مداح ہیں لیکن اگر دونوں ممالک کے ڈراموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، کاجل۔ فوٹو: فائل

میری ساس بھی پاکستانی ڈٖراموں کی بہت بڑی مداح ہیں لیکن اگر دونوں ممالک کے ڈراموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، کاجل۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستانی ڈرامے جہاں دنیا بھر میں اپنا مقام بنا رہے ہیں اور لوگوں میں مقبولیت کی حدیں پارکررہے ہیں وہیں بھارتی اداکار بھی پاکستانی ڈراموں کے سحر میں مبتلا نظر آرہے ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے بھارت کی نامور اداکارہ کاجل نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ اپنی کہانی اور اسکرپٹ کی وجہ سے انھیں بے حد متاثر کرتے ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ بھارتی ٹی وی پروڈیوسرزکو ان سے سیکھنا چاہیے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کی ساس بھی پاکستانی ڈٖراموں کی بہت بڑی مداح ہیں۔اگر دونوں ممالک کے ڈراموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔پاکستانی ڈراموں کی کہانی بھارتی ڈراموں کے مقابلے میں بہت مضبوط اور حقیقت پر مبنی ہوتی ہے جب کہ زبان اور الفاظ کا چناوٗ بھی زبردست ہوتا ہے۔پاکستانی ڈرامے اپنی انفرادیت و اختصاریت کی وجہ سے ناظرین کو کہانی سے جوڑے رکھتے ہیں۔بھارتی اداکار اوم پوری ،امیتابھ بچن نے بھی پاکستانی ڈراموں کو عمدہ قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔