انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بچوں کی خاطر’ ٹیکسی ڈرائیور‘ بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 31 جنوری 2015
بیکھم آج کل اپنے چاروں بچوں کو اسکول چھوڑنے اور واپس لانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

بیکھم آج کل اپنے چاروں بچوں کو اسکول چھوڑنے اور واپس لانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

لندن: سابق انگلش اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم اپنے بچوں کی خاطر’ ٹیکسی ڈرائیور‘ بن گئے۔

کھیل سے ریٹائر ہونے والے بیکھم حالیہ دنوں اپنے چاروں بچوں کو اسکول چھوڑنے اور واپس لانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، اس کا انکشاف انھوں نے ٹی وی شو میں بات چیت کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ میں فی الوقت اپنے بچوں بروکلین جوزف، رومیو جیمز، کروز ڈیوڈ اور بیٹی ہار پرسیون کو اسکول لانے اور لے جانے کا کام کر رہا ہوں، میں اپنے بچوں کا ڈرائیور بنا ہوں اور آپ مجھے ٹیکسی ڈرائیور بھی کہ سکتے ہیں۔

میں صبح سات بجے بچوں کو گھر سے لو کر اسکول کو لیے نکلتا ہوں اور انھیں چار مختلف اسکولوں میں چھوڑنے کے بعد گھر واپس آتا ہوں اور اس میں مجھے ایک گھنٹہ15منٹ صرف ہوتا ہے، اس کے بعد دوپہر12بجے اپنی چھوٹی بیٹی کو لینے جاتا ہوں اور اس کے بعد بچوں کو واپس لاتا ہوں، اس کے علاوہ میرے تینوں بیٹے ہر ہفتے میں ایک شب اکیڈمی میں فٹبال ٹریننگ بھی کرنے جاتے ہیں، جہاں پر بھی بطور ڈرائیور مصروف رہتا ہوں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔