سانحہ شکار پور پر سندھ بھر میں ہڑتال، کراچی میں دھرنے

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 جنوری 2015
سانحہ شکار پور میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

سانحہ شکار پور میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: سانحہ شکارپور پر سندھ بھر میں سوگ کی فضا ہے جبکہ شہر قائد کے مختلف مقامات پر مظاہرین نے کئی مقامات پر دھرنے دیئے۔ 

گزشتہ روز شکار پور میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی۔ صوبے کے دارالحکومت کراچی میں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے، اس کے علاوہ سانحے کے خلاف نمائش چورنگی، ملیر، کورنگی کراسنگ، انچولی اور رضویہ سمیت 15 مقامات پر گزشتہ روز سے ہی دھرنے دیئے گئے۔

حیدرآباد، جیکب آباد ، شکارپور، سکھر، بدین، دادو، ٹنڈو محمد خان، نواب شاہ، خیر پور، میرپور خاص اور کشمور میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں۔ سانحے پر جاں بحق ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے صوبے بھر کے وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبر میں کی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔