پٹرول پر ٹیکس لگا کر عوام سے کی گئی نا انصافی کا حساب لیں گے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 جنوری 2015
گزشتہ روز شکار پور میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں 56 افراد جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: فائل

گزشتہ روز شکار پور میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں 56 افراد جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: فائل

سکھر: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت ایک ہاتھ سے فائدہ دیکر اور دوسرے ہاتھ سے لیکر عوام کو بےو قوف نہ بنائے اب ہم عوام سے مزید نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پٹرول پر بار بار ٹیکس لگانا عوام سے انتہائی ناانصافی ہے، ملک میں پٹرول، گیس اور بجلی نہیں ہے لیکن ٹیکسوں کی بہار آئی ہوئی ہے، کیا حکومت کا کام صرف ٹیکس لگانا ہی رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پر بار بار ٹیکس لگانا عوام سے ناانصافی ہے، حکومت ایک ہاتھ سے فائدہ دیکر اور دوسرے ہاتھ سے لیکر عوام کو بےو قوف نہ بنائے اب ہم عوام سے مزید نا انصافی نہیں ہونے دیں گے اور آیندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس  نا انصافی کا حساب لیں گے۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہونے والی ہر جنگ میں ہمیشہ ظالم کو ہی شکست ہوئی، ظلم باطل ہے اور باطل کو مٹا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ شکارپور کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شکار پور میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں 56 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔