شکار پور دھماکے کے مزید 2 زخمی چل بسے، جاں بحق افراد کی تعداد 58 ہو گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 جنوری 2015
وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

شکار پور: شکارپور دھماکے کے مزید 2 زخمی جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 58 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز  شکار پور کے علاقے لکھی در  میں امام بارگاہ مولا علی میں ہونے والے خود کش دھماکے کے مزید 2 زخمی جان بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 58 ہو گئی ہے جب کہ 50 سے زائد زخمی افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے کراچی کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔