گوجرانوالہ شہر ایس ایچ او کے بیٹے کی شادی پر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 جنوری 2015
ایس ایچ او کے بیٹے کی شادی کچھ دن پہلے ہوئی تھی اور اس کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، سی پی او گوجرانوالہ  فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایس ایچ او کے بیٹے کی شادی کچھ دن پہلے ہوئی تھی اور اس کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، سی پی او گوجرانوالہ فوٹو: ایکسپریس نیوز

گوجرانوالہ: ایس ایچ او کے بیٹے کی شادی کے موقع پر شہر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے گوجرانوالہ کے علاقے اروب میں ایس ایچ او طاہر فاروق چیمہ کے بیٹے کی شادی کے موقع پر لیگی کارکنوں نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بندوقوں کا منہ کھول دیا اور ایس ایچ او کے بیٹے علی چیمہ اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی عہدیدار تماں بٹ سمیت دیگر لیگی کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کا آزادانہ مظاہرہ کیا جس سے پورا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا جبکہ ایس ایچ او نے بیٹے کی شادی میں فائرنگ کی تردید کردی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے فائرنگ کو نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے جبکہ سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کے بیٹے کی شادی کچھ روز قبل ہوئی تھی اور اس واقعے کا اس سے کوئی تعلق نہیں تاہم ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔