کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی، ایک ملزم ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 جنوری 2015
ہلاک ملزم کی شناخت عاشق علی جلبانی کے نام سے ہوئی ہے، فوٹو:فائل

ہلاک ملزم کی شناخت عاشق علی جلبانی کے نام سے ہوئی ہے، فوٹو:فائل

کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایس آئی یو پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد سنگین جرائم میں ملوث ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کےبعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کی شناخت عاشق علی جلبانی کے نام سے ہوئی ہے جو قتل کی کئی وارداتوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔