بنگلہ دیش میں فیکٹری میں آتشزدگی سے 8 افراد جاں بحق، متعددزخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 جنوری 2015
فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
فوٹو : اے ایف پی

فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

ڈھاکا: بنگلہ دیش  کے داراحکومت ڈھاکا میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں پلاسٹک کا سامان بنانے والی 4 منزلہ فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق فیکٹری سے ابھی تک 8 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور بالائی منزل پر اب بھی چند افراد کی موجودگی کی اطلاع ہے جب کہ حادثے میں زخمی  ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 2012 میں بھی ڈھاکا کی ایک 9 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 111 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔