کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سی آئی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 جنوری 2015
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، فوٹو : فائل

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، فوٹو : فائل

کراچی: سی آئی ڈی نے منگھو پیر کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 دہشت گردوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

انچارج سی آئی ڈی اے وی سی سی علی رضا کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔