ایئر پورٹ حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم 7 فروری کو عائدکی جائے گی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 1 فروری 2015
ملزم کو 30جنوری کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا اس کے قبضے سے دستی بم اور ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ملزم کو 30جنوری کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا اس کے قبضے سے دستی بم اور ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایئر پورٹ حملہ کیس کی سماعت 7فروری تک ملتوی کردی ہے۔

آئندہ سماعت پر ملزمان سرمد صدیقی ،ندیم عرف برگر عرف ملا اور آصف ظہیر پر فرد جرم عائد کی جائے گی ،ملزم سرمد صدیقی کے والدہ مسما ۃ نازلی نے مقدمے کی عدالتی تحقیقات کرانے کی استدعا کی ہے ،ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے ایئر پورٹ حملہ کیس میں گرفتار کالعدم تحریک طالبان کے کارکنان سرمد صدیقی ،ندیم عرف برگر عرف ملا اور آصف ظہیر کے مقدمے کی سماعت کی اس موقع پر وکلا بائیکاٹ کی وجہ سے عدالت نے سماعت ملتوی کردی ۔

ملزم سرمد صدیقی کی والدہ مسماۃ نازلی نے تحریری طور پر عدالتی تحقیقات کی استدعا کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اسکا بیٹا سیٹزن کونسل ہومن رائٹس کے صدر ہیں ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں ہیں، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ ، اقدام قتل دھماکہ خیزا مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میںگرفتارمحمد عارف عرف انڈا کو 12فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے، ہفتہ کو بلدیہ پولیس نے ملزم کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کو 30جنوری کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا اس کے قبضے سے دستی بم اور ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔