حارث سہیل کو ڈرانے کیلیے ’’بھوتوں کی ٹولی‘‘ بھی اسٹیڈیم پہنچ گئی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 1 فروری 2015
نوجوان کھلاڑی کرائسٹ چرچ کے ہوٹل میں بھوت کی شکایت کرتے ہوئے خوفزدہ ہوگئے تھے جس پر ان کا کمرہ تبدیل کردیا گیاتھا۔ فوٹو : فائل

نوجوان کھلاڑی کرائسٹ چرچ کے ہوٹل میں بھوت کی شکایت کرتے ہوئے خوفزدہ ہوگئے تھے جس پر ان کا کمرہ تبدیل کردیا گیاتھا۔ فوٹو : فائل

ویلنگٹن: پہلے ون ڈے میں پاکستانی بیٹسمین حارث سہیل کو ڈرانے کیلیے ’’بھوتوں کی ٹولی‘‘ بھی اسٹیڈیم پہنچ گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران بعض من چلے شائقین سفید چادریں اوڑھ کر اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے رہے اور نوجوان پاکستانی کرکٹر حارث سہیل کو ڈرانے کی کوشش کرتے رہے۔ ویلنگٹن میں ون ڈے میچ کے دوران ہر وکٹ گرنے پر کوئی دھن بجائی جاتی تھی، حارث سہیل  23رنز بناکر آؤٹ کر پویلین واپس لوٹے تو گھوسٹ بسٹرز فلم کی دھن بج رہی تھی۔

واضح رہے کہ نوجوان کھلاڑی کرائسٹ چرچ کے ہوٹل میں بھوت کی شکایت کرتے ہوئے خوفزدہ ہوگئے تھے جس پر ان کا کمرہ تبدیل کردیا گیاتھا۔ اس واقعے کے سائے اب بھی ان کا تعاقب کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔