محمد عامر نے پابندی ہٹنے کے فوراً بعد گراؤنڈ کا رخ کرلیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 1 فروری 2015
لاہور کے کلب کی جانب سے میچ میں 3وکٹیں،ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلیے بے تاب فوٹو: فائل

لاہور کے کلب کی جانب سے میچ میں 3وکٹیں،ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلیے بے تاب فوٹو: فائل

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ محمد عامر نے پابندی ہٹنے کے فوراً بعد گراؤنڈ کا رخ کرلیا۔

ساڑھے 4 سال بعد نوجوان پیسر نے لاہور کے مقامی کلب کی جانب سے پہلا میچ کھیلا اور3 بیٹسمینوں کو میدان بدر کرنے میں کامیاب رہے،22 سالہ عامر جلد ہی ڈومیسٹک سیزن میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلیے بھی بے تاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا پروانہ ملنے کے بعد محمد عامرنے ساڑھے4 سالہ طویل عرصے کے بعد گراؤنڈ کا رخ کرلیا، لاہور کی یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیفٹ آرم پیسر نے مقامی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے23 رنز کے بدلے 3 وکٹیں لیں۔ بعد ازاں انھوں نے طویل عرصے بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کو خوش کن قرار دیا، انھوں نے کہا کہ پہلے ہی میچ میں3وکٹیں حوصلے بڑھانے کیلیے کافی ہیں، جلد ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آؤں گا،اس ضمن میں گریڈ ٹو کی ٹیموں کراچی الیکٹرک اور عمر ایسوسی ایٹس سمیت دیگر کے حکام سے بات چیت جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔