ریلوے نے مہران ایکسپریس دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 1 فروری 2015
وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق مہران ایکسپریس کاافتتاح 7فروری کوکریں گے،ذرائع فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق مہران ایکسپریس کاافتتاح 7فروری کوکریں گے،ذرائع فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان ریلوے نے مہران ایکسپریس کی دوبارہ چلانے کافیصلہ کرلیاہے ،یہ ٹرین کراچی سے میرپورخاص تک چلائی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کی جانب سے چلائی جانیوالی ٹرین مہران ایکسپریس کاافتتاح وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق 7 فروری کو کریں گے، مہران ایکسپریس کودوبارہ چلانے کیلیے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے یونین کے مرکزی عہدیداران سے وعدہ کیاتھا،ریلوے یونین کے مرکزی چیئرمین منظوررضی کے مطابق پنجاب کی طرح سندھ میں بھی ٹرین چلائی جانی چاہیے ،لاہورسے فیصل آباد،پنڈی اوردیگرشہروں کے لیے ٹرینیں چل رہی ہیں مگرسندھ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔

انھوں نے مزیدکہاکہ سندھ کے عوام کیلیے مہران ایکسپریس کے ساتھ شاہ لطیف ایکسپریس کابھی افتتاح کیاجائے توہم وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے ممنون ومشکوررہیں گے،اس حوالے سے نمائندہ ایکسپریس نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق سے رابطہ کرنیکی کوشش کی توانکے پرسنل سیکریٹری نے بتایاکہ وہ مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔