سائنسدان اُبلے انڈے کو اصل شکل میں واپس لانے میں کامیاب

ویب ڈیسک  اتوار 1 فروری 2015
سائنسدانوں نے ابلے انڈے کو 20منٹ تک 90 ڈگری سینٹی گریڈ پر ابال کر اس میں ایک خاص قسم کا پروٹین داخل کیافوٹو: فائل

سائنسدانوں نے ابلے انڈے کو 20منٹ تک 90 ڈگری سینٹی گریڈ پر ابال کر اس میں ایک خاص قسم کا پروٹین داخل کیافوٹو: فائل

امریکی سائنسدان ابلے ہوئے انڈے کواُس کی  اصل شکل میں واپس لانے میں کامیاب ہوگئے۔

برطانوی رپورٹ کے مطابق امریکا کی کیلی فورنیا یونیورسٹی کے شعبہ بائیوکیمسٹری سے منسلک پروفیسر گریگری وائیس کا کہنا ہے کہ تجربے کے دوران انہوں نے ایک انڈے کو 20 منٹ تک 90 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر ابالا اور بعد میں اس میں ایک خاص قسم کے پروٹین کو داخل کیا جس کے لئے ’’وورٹیکس فلیوڈ ڈیوائس ‘‘ نامی خصوصی مشین کو استعمال کیا گیا اور یہ عمل کسی بھی بیضے میں موجود پروٹین کو اس کی اصل شکل میں واپس لانے میں مدد دیتا ہے۔

پروفیسر وائیس کا کہنا تھا کہ انڈوں کو اس کی اصل شکل میں لانے کا یہ کامیاب عمل انتہائی مہنگا ہے تاہم یہ آنے والے وقت میں انسانی زندگی میں ایک نیا انقلاب لائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔